11:29 , 30 اپریل 2026
Watch Live

جسپریت بمرا کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا

جسپریت بمرا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر کے مہینے کی بہترین کارکردگی پر جسپریت بمرا کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

جسپریت بمرا نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی سرزمین پر کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ آئی سی سی کے مطابق، بمرا کو دسمبر کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا۔

اس ایوارڈ کے لیے دیگر نامزد کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن بھی شامل تھے، جنہوں نے بھی دسمبر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

دوسری جانب، آسٹریلیا کی آل راؤنڈر اینا بیل سدرلینڈ کو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION